گوجرانوالہ:شوہر نے بیوی، 2 سالیوں کے قتل کا اعتراف کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گوجرانوالہ میں تین مسیحی سگی بہنوں کے تہرے اندھے قتل کی اندوہناک واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں قاتل شوہر نے بیوی اور سالیوں کو جرمنی لے جانے کا ڈرامہ رچا کر تینوں کو قتل کر دیا۔
ملزم نے بھتیجوں کی مدد سے اپنی بیوی اور دو کنواری سالیوں کو پاکستان میں ہی قتل کر دیا تھا، ملزمان نے قتل کر کے نازیہ کی لاش علی پور چھٹہ اور دوسری دو لاشیں حافظ آباد نہر میں پھینک دی تھیں۔
ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ نے بتایا کہ تینوں بہنوں کی لاشیں شناخت نہ ہونے پر لاوارث حالت میں دفن کر دی گئی تھیں، فرانزک لیبارٹری کو بھجوائی گئی رپورٹ کے رزلٹ کے بعد خواتین کی شناخت ہوئی جس پر تحقیقات کا آغاز کیا۔
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق پولیس نے ثبوت مکمل ہونے پر تینوں ملزمان گرفتار کرلیے، میری بیوی کا چال چلن مشکوک تھا ،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری