پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران جنگ کے ہنگام میں جب پاکستان کی معیشت کو کئی اطراف سے دھچکے لگ رہے ہیں، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری رپورٹ ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج منگل کے روز انٹربینک میں پاکستانی روپے ساتھ ایکسچینج کے لئے ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج منگل کی شام کاروبار بند ہوا تو انٹربینک میں ڈالر 279.30 روپے سے کم ہوکر 279.27 روپے پر بند ہوا۔