PSL-11 آج سے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت

Mar 17, 2026 | 09:57:AM
PSL-11 آج سے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔

حکام کے مطابق فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے کوریئر سروس کی شاخوں پر دستیاب ہوں گے۔

لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 250 روپے سے شروع ہوگی جبکہ  فیصل آباد میں سستا ترین جنرل ٹکٹ 300 روپے کا ہوگا۔

اسی طرح ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:PSL: ٹیم ’’پنڈیز‘‘ نے اپنا نام تبدیل کر لیا؟

 ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

پی ایس ایل کے سی ای او  سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے۔

 ٹکٹس کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچز دیکھنے سٹیڈیم آ سکیں۔