کون بنے گا پی ایس ایل 9 کا چیمپئن؟ فیصلہ کل ہو گا

Mar 17, 2024 | 22:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) کس کے سر سجے گا کامیابی کا تاج اور کون رہے گا ناکام، پی ایس ایل 9 کا فیصلہ کن میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کل ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا حتمی مرحلہ آ گیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کل ہوگا، رواں سیزن کے آخری مقابلے میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، حتمی معرکے کے لیے دوںوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں، فائنل کل 9 بجے شب شروع ہوگا جبکہ ساڑھے 8 بجے ٹاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر، ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیوالے قومی کرکٹر نے ٹیم کیلئے دستیابی ظاہر کردی

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے ، ملتان اور اسلام آباد کی ٹیمیں 2، 2 بار اعزاز جیت چکی ہیں۔