جماعت اسلامی کی دھمکی کام کرگئی،کراچی میں ملتوی شدہ 11 نشستوں کا انتخابی شیڈول جاری

Mar 17, 2023 | 21:48:PM
جماعت اسلامی کی دھمکی کام کرگئی،کراچی میں ملتوی شدہ 11 نشستوں کا انتخابی شیڈول جاری
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جماعت اسلامی کی دھمکی کام کرگئی،الیکشن کمیشن نے کراچی میں ملتوی شدہ گیارہ نشستوں کا انتخابی شیڈول جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے پرجماعت اسلامی نے بھی دھرنے منسوخ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا،انہوں نے اپنی انتخابی مہم کل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا،حافظ نعیم الرحمان کاکہناتھا کہ ایم اے جناح روڈ پر ورکرز کنونشن منعقد کیاجائےگا اور وہیں سے مہم شروع ہوگی۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے گیارہ یوسیزن پرانتخابات نہ کرانے کے خلاف کراچی کے دس مختلف مقامات پر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام ، روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری