یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام ، روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری

Mar 17, 2023 | 21:08:PM
یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام ، روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: روسی صدر پیوٹن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،روسی صدر پر الزام عائد کیا گیاہے کہ انہوں نے یوکرائن کے قابض علاقوں سے بچوں کو غیرقانونی طور پر ڈیپورٹ کیا۔
عدالت نے مزید کہا کہ "اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں ہیں کہ مسٹر پوٹن مذکورہ جرائم کی انفرادی مجرمانہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں،" عدالت نے مزید کہا کہ وارنٹ نافذ کرنے کیلئے اپنی کوئی پولیس فورس نہیں ہے۔دوسری جانب روس نے صدر پیوٹن پر عائد الزامات کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چینی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول