دپیکا پڈوکون اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں ؟ خبر جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا

Mar 17, 2022 | 15:35:PM
بھارت، اداکارہ دپیکا پڈوکون ،اداکاری اور ماڈلنگ کے آغاز 
کیپشن: بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ اداکاری اور ماڈلنگ کے آغاز سے قبل کیا کرتی تھیں؟

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے سسرال کو خود کیلئے ایک چیلنج اور سسرال کے ساتھ گزرنے والے سخت اور خوشگوار وقت سے متعلق بات کی گئی ہے،رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون ایک بہت اعلیٰ بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں، اُن کی سالی گالف کی جبکہ اُن کے سسر بیڈ منٹن کے نامور کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ دپیکا پڈوکون  اداکاری اور ماڈلنگ کے آغاز سے قبل ملکی سطح پر کامیاب بیڈ منٹن کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں،رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ 66 کی عمر میں بھی اُن کے سسر پرکاش پڈوکون بہترین بیڈ منٹن کھیلتے ہیں وہ اپنے سسر سے تو کیا آج تک دپیکا پڈوکون سے کھیلنے والے سب ہی بیڈ منٹن کے میچز ہارے ہیں۔

اداکارکا کہنا ہے کہ ’وہ جب اپنے سسرال میں ہوتے ہیں تو اس دوران کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کھیل میں مصروف ہوتاہے یا کوئی کھیل ٹی وی پر دیکھ رہا ہوتا ہے، وہ سسرال میں جانا اور گھلنا ملنا پسند کرتے ہیں کیوں کہ  اُنہیں بھی کھیلوں میں کافی دلچسپی ہے۔‘‘ایسا لگتا ہے سارا خاندان کھیلوں کا شوقین ہے۔اداکار رنویر سنگھ  نے مزید کہا کہ پہلے وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے  صفر سے ہار جایا کرتے تھے مگر اب 15 یا 16 گول تک پہنچ جاتے ہیں مگر پھر بھی ہار جاتے ہیں،اداکار کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون  کا شمار اچھے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںحریم شاہ کا میٹروٹرین میں شوہر کیساتھ رومانس ،سوشل میڈیا صارفین برہم