حریم شاہ کا میٹروٹرین میں شوہر کیساتھ رومانس ،سوشل میڈیا صارفین برہم

Mar 17, 2022 | 15:07:PM
حریم شاہ ، بے چین
کیپشن: حریم شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جوسوشل میڈیا پراکثر وبیشتر ایکٹو نظر آتی ہیں،حریم شاہ کی ترکی میں میٹروٹرین میں اپنے شوہربلال کیساتھ رومانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی میں میٹرو میں سفر کر رہی ہے جہاں پر دوسرے مسافروں کا لحاظ کیے بغیر سب کے سامنے ہی اپنے شوہر کی گود میں سر رکھ کر لیٹی ہوئی ہیں اور گنگناتے ہوئے وہ ویڈیو بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیںدپیکا پڈوکون اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں ؟ خبر جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا
حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا ، سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کو مشورہ دیا کہ شوہر کیساتھ رومانس کے لیے گھر موجود ہیں، ایسے عوامی مقامات پر جوڑے کو گریز کرنا چاہیے ۔


ٹرین میں دیگر مسافر حریم اور بلال کی وجہ سے شدید بے چین ہوگئے ،ایک مسافر جو ویڈیو میں نظر آرہا ہے وہ خود کو موبائل فون پر مصروف کرنے کی کوشش کرتا ہے اور موبائل فون کی سکرین کو سکرول کرتے ہوئے نظر آتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :شاہ رخ خان تن سازی میں سلمان سے آگے۔ویڈیو وائرل