شاہ رخ خان تن سازی میں سلمان سے آگے۔ویڈیو وائرل

Mar 17, 2022 | 12:24:PM
شاہ رخ خان تن سازی میں سلمان سے آگے۔ویڈیو وائرل
کیپشن: سلمان خان شاہ رخ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوران چھپ کر بنائی جانے والی تصویر کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

جسامت کیساتھ شاہ رخ خان کے نئے ہیئراسٹائل نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور سب نے اُن کے نئے لُک کی تعریف کی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں کنگ خان کا جسم کسی ماہر تن ساز کی طرح نظر آرہا ہے، جس پر سکس کی جگہ 8 پیکس واضح ہیں۔

  

 فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں جاری ہے، جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود ہیں۔ 

کنگ خان کی تصویر وائرل ہونے کے بعد اُن کے چاہنے والوں نے لکھا کہ ’کنگ کی واپسی ہوگئی‘۔ ایک اور صارف نے جسمانی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کنگ کی کیا زبردست جسامت ہے‘۔

 یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند۔ پرچے بھی ملتوی

  ایک  صارف نے لکھا کہ شاہ رخ خان نے تن سازی میں سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔متعدد صارفین نے شاہ رخ خان کی جسامت کو سلمان خان سے بہتر قرار دیا اور کہا کہ ’کنگ خان بہت اچھے تن ساز ’باڈی بلڈر‘ ہیں‘۔

 یہ بھی پڑھیں: انسانیت کی تذلیل۔ ہسپتال دوائی لینے آئی مریضہ درندگی کا شکار