تعلیمی ادارے بند۔ پرچے بھی ملتوی

Mar 17, 2022 | 11:47:AM
تعلیمی ادارے بند۔ پرچے بھی ملتوی
کیپشن: تعلیمی ادارے بند فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند کردئیے گئے ہیں جبکہ آج اورکل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور کوئٹہ، سبی، مچھ اور چمن ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے بعد محکمہ تعلیم نے کوئٹہ میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے آج سے 2روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا اور جامعہ بلوچستان بھی 2روز کیلئے بند رہے گی۔

  یہ بھی پڑھیں: انسانیت کی تذلیل۔ ہسپتال دوائی لینے آئی مریضہ درندگی کا شکار

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں آج اورکل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری