ٹیسٹ کوچ کا قومی ٹیم کیساتھ سفر تمام

Dec 12, 2024 | 11:16:AM
ٹیسٹ کوچ کا قومی ٹیم کیساتھ سفر تمام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ٹم نیلسن کو لال جھنڈی دکھاتے ہوئے ان کے معاہدے میں مزید توسیع نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ  کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی اس ضمن میں کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹم نیلسن نےکہا کہ میں توسیع کے حوالے سے انتظار کررہا تھا، ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے مگر پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ کی خدمات درکار نہیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خاتون کرکٹر نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

 یاد رہےکہ ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے اور ان کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری کی گئی تھی،یہ باتیں بھی زیر گردش ہیں کہ پی سی بی نے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو بھی اس حوالے سے نہیں بتایا کیونکہ پی سی بی کاگلیسپی پر اعتماد نہیں رہا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق جیسن گلیسپی کا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ مستقبل خدشات کا شکار ہے