نومنتخب سینیٹرز میں سے کس کس کو وفا قی کابینہ میں شامل کیا جائے گا؟دیکھئے خبر

Mar 17, 2021 | 22:26:PM
نومنتخب سینیٹرز میں سے کس کس کو وفا قی کابینہ میں شامل کیا جائے گا؟دیکھئے خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد چند روز میں کابینہ میں تبدیلی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطا بق نجی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزراءکی کارکردگی کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں تبدیلی کریں گے ۔نو منتخب سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور فیصل واوڈا کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یا د رہے کہ این اے 249 میؒں تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہو نے سے پہلے ہی  وزارت وا پس لے لی گئی تھی ،  عام انتخابات کے دوران  اس سیٹ پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور فیصل واوڈا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا۔جس میں فیصل واوڈا نے شہبا ز شریف کوشکست دی تھی تاہم چونکہ اب و ہ سینیٹر بن چکے ہیں اس وجہ سے اب ان کو دوبارہ وز یر بنائے جا نے کا قو ی امکا ن ہے ۔