آزاد جموں و کشمیر بجٹ 26-2025 اور فنانس بل کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسان )وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر بجٹ 26-2025 اور فنانس بل کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ عوام دوست بجٹ سے ہی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہے، موجودہ حکومت کی ترجیح تعلیم، صحت کے شعبوں کی ترقی ہے۔
انھوں نےکہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی جاری رکھیں گے، وسائل صرف عوام کی فلاح پر خرچ ہوں گے،عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، بجٹ میں ریلیف کے اقدامات یقینی بنائیں گے۔
چودھری انوار الحق نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے، نظام سے خامیوں کا خاتمہ، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم آزادکشمیر کے مطابق مساوی ترقی کے اصول پر فنڈز کی منصفانہ تقسیم، پسماندہ علاقوں کو ترجیح دیں گے، حکومت ہر ممکن عوامی ریلیف کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے نیشنل چیمپئن شپ مزید مؤخر کردی