پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے نیشنل چیمپئن شپ مزید مؤخر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے نیشنل چیمپئن شپ کو مزید مؤخر کردیا۔
نیشنل جونیئر اوپن اور ایج گروپ چیمپئن شپ اب اکتوبر میں منعقد ہو گی، سوئمنگ فیڈریشن نے پہلے ایونٹ جولائی پھر اگست میں کرانے کا اعلان کیا تھا،سوئمنگ فیڈریشن کی جانب سے تمام ملحقہ یونٹس اور صوبوں کو تاریخوں میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئمنگ فیڈریشن نے سوئمرز کے والدین کی جانب سے تاریخوں پر مسلسل اعتراض کے بعد چیمپئن شپ اکتوبر تک ملتوی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیرس ائیر شو: چین نے بغیرپائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی