دیکھتی آنکھوں ۔۔سنتے کانوں۔۔معروف کمپیئر طارق عزیز کی آج پہلی برسی

Jun 17, 2021 | 19:35:PM
دیکھتی آنکھوں ۔۔سنتے کانوں۔۔معروف کمپیئر طارق عزیز کی آج پہلی برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے پہلے براڈ کاسٹر، کمپئیر، ادیب، شاعر، اداکار، عہدساز شخصیت طارق عزیز کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق رعب دار آواز، پرکشش شخصیت کے مالک طارق عزیز نے 1975 میں نیلام گھر شروع کیا، یہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ کا پہلا گیم شو بھی تھا، نیلام گھر اور طارق عزیز ایسے لازم و ملزوم ہوئے کہ بعد میں اس شو کو ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
طارق عزیز نے فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی، ادب میں گہرے نقوش چھوڑے، سیاست میں بھی طبع آزمائی کی اور 1997 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، لیکن ان کی پہچان نیلام گھر اور بزم طارق عزیز ہی رہی۔
طارق عزیز گزشتہ برس آج ہی کے دن حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:دھرمیندرکا قبو ل اسلام مگر کیوں۔۔چونکا دینے والے انکشافات