دھرمیندرکا قبو ل اسلام مگر کیوں۔۔چونکا دینے والے انکشافات

Jun 17, 2021 | 17:52:PM
دھرمیندرکا قبو ل اسلام مگر کیوں۔۔چونکا دینے والے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) معروف ادا کا ر اور اپنے دو ر کے سپر سٹا ر دھر میند ر سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ہینڈسم اداکار نے 1979 میں مبینہ طور پر اسلام قبول کیا تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق دھر میندر اب بھی اپنی عمر کے دوسرے فنکا روں کی نسبت دلکش ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ جن کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔

 دھرمیندر کی شادی پرکاش کور سے ہوچکی تھی، تاہم وہ اداکارہ ہیما مالینی کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

دھرمیندر اپنی اہلیہ کو طلاق دینا نہیں چاہتے تھے، لیکن ہندو میرج ایکٹ کے مطابق دوسری شادی بھی نہیں کرسکتے تھے۔

چنانچہ انہوں نے اسلام قبول کیا اور ہیما سے شادی کرلی۔ تب سے وہ دو الگ الگ خاندا نوں کو سنبھال رہے ہیں۔

بھارتی میڈیاکی سٹو ری میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چونکہ ان کی دوسری شادی پر بہت احتجاج کیا گیا تھا، لہٰذا اداکار کے پاس ہیما مالینی کے ساتھ اپنے محبت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکا رہ جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کی تصاویر نے سو شل میڈیا کا ماحول گرما دیا