اداکا رہ جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کی تصاویر نے سو شل میڈیا کا ماحول گرما دیا

Jun 16, 2021 | 23:40:PM
 اداکا رہ جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کی تصاویر نے سو شل میڈیا کا ماحول گرما دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ ومیزبان جویریہ سعودنے اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں مگرصارفین نے ان پر تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ جویر یہ سعود اب کم ہی شوبز سرگرمیوں کا حصہ بنتی ہیں، اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی بیٹی کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس کو کچھ سوشل میڈیا صا رفین نے پسند کیا جبکہ اکثریت نے اس پر تنقید کی۔

تصاویر میں جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کو نئے اور غیر معمولی ہیئر لک میں دیکھا جاسکتا ہے،

تصاویر میں ان کا ہیئر سٹائل تبدیل کیاہوا ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوتے کسی نے ان کے نئے ہیئر لک کو معصومیت چھن جانے کی وجہ قرار دیا تو کسی نے انہیں بڑی عورتوں سے تشبیہ دی۔


ایک صارف کا کہناتھا کہ چھوٹی بچی ہے اور ایسے تجربوں سے اپنی معصومیت کم کررہی ہے،نینا خان نامی صارف نے افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی پیاری بچی تھی ، کیا ہوگیا ہے جبکہ عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ بچے معصوم ہی اچھے لگتے ہیں ایسے فیشن بچوں کے لیے نہیں ہیں، علاوہ ازیں ایک اور صارف نے جنت کو بڑی عمر کی عورت قرار دے دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شرتی کی بولڈ تصاویر نے مچایا تہلکہ