دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا

Jul 17, 2025 | 17:25:PM
 دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر رب نواز  کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ 

میجر رب نواز  شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر مظفرآباد کے خورشید حسن خورشید  گراؤنڈ میں ادا کی گئی، وزیراعظم آزادکشمیر نے میجر رب نواز شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر نے میجر رب نواز شہید کے اہل خانہ سے  ملاقات  کی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے میجر رب نواز شہید  کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ میجر رب نواز  شہید پر پوری قوم کو فخر ہے،چوہدری انوار الحق  نے کہا کہ شہید کو وطن کے لیے جان قربان کرنے پر سلام  پیش کرتے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے لیے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

میجر رب نواز شہید کے نماز جنازہ میں سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر  اور وزرا حکومت نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ اعلیٰ سول و  عسکری حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے کے پی کے اسمبلی کی اقلیتی نشست سے دستبردار، سیٹ جے یو آئی کو مل گئی