پشاور میں خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا
خیبرپختونخوا میں 60 سے زائد کمیونٹی کے افراد قتل ہوچکے، صوبائی حکومت تحفظ فراہم کرے،صدرخواجہ سرا ایسوسی ایشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پشاور میں تھانہ کوتوالی کی حدود میں فائرنگ کرکےخواجہ سرا کو زخمی کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے خواجہ سرا کا نام برفی ہے، جسے تھانہ کوتوالی کی حدود میں نشانہ بنایا گیا،اسے زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ
خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران خواجہ سراؤں پر یہ چوتھا حملہ ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی ایک خواجہ سرا کو قتل کیا گیا تھا، خیبرپختونخوا میں اب تک 60 سے زائد خواجہ سرا قتل کیے جاچکے ہیں، صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے تحفظ کےلیے اقدامات کرے۔