پاک افغان سرحدی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ

Jul 17, 2025 | 15:27:PM
پاک افغان سرحدی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک افغانستان سرحدی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلے محسوس کیا گیا۔

 افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان ہے، صبح تقریباً 11 بج کر 22 منٹ پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 100 ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  الاسکا میں7.1 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع محسوس نہیں ہوئی۔