بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی

Jul 17, 2025 | 15:25:PM
بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکپتن کے نواحی گاؤں پیر غنی میں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی مبینہ فائرنگ سے ملازم زخمی ہوگیا۔
 پولیس کے مطابق موسیٰ مانیکا نے تکرار کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس سے 17 سالہ علی بہادر زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کای حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
 واقعہ خاور مانیکا کے ڈیرے پر پیش آیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو ڈیرے سے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور موسیٰ مانیکا سے پوچھ گچھ جاری ہے۔