امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان آنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر دورہ پاکستان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے پیش نظر تیاریاں شروع کردی گئیں، امریکی صدر ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر چند گھنٹوں کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ میرے پاس ایسی اطلاعات ہیں امریکی صدرٹرمپ چند گھنٹے کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔