حمیراکیساتھ تعلقات خراب نہیں تھے، موت حادثہ نہیں،قتل کاشبہ ہے،والدین

مالی طور پر کمزور ہونے کا تاثر درست نہیں،ہردوتین ماہ بعدملنے آتی اوررابطے میں رہتی تھی

Jul 17, 2025 | 13:09:PM
حمیراکیساتھ تعلقات خراب نہیں تھے، موت حادثہ نہیں،قتل کاشبہ ہے،والدین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے بعد ان کے والدین نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کو محض حادثہ نہیں سمجھتے بلکہ بیٹی کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہیں۔ 
حمیرااصغر کے والد ڈاکٹر اصغرعلی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ ہم نے بیٹی کی لاش لینے سے انکار کیا، جیسے ہی قانونی کارروائی مکمل ہوئی، میں نے اپنے بیٹے کو کراچی بھیجا تاکہ وہ لاش وصول کرے، ہمیں پولیس نے اس وقت اطلاع دی جب رشتہ داروں نے رابطہ کیا۔
ڈاکٹر اصغر علی نے شک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کراچی نہیں گیا، مگر مجھے لگتا ہے کچھ خوفناک واقعہ پیش آیا،لاش اوندھے منہ ملی اور فلیٹ کے دروازے بھی مشکوک حالت میں تھے، انہوں نے سندھ پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس ذمہ داری سے اپنا کام کر رہی ہے۔
ڈاکٹر اصغر علی نے بیٹی کے مالی طور پر کمزور ہونے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی آمدنی حاصل کر رہی تھی اور مالی طور پر مستحکم تھی، اس کے کمرے سے مہنگے اور نئے کپڑے بھی ملے،اگر کوئی بل یا کرایہ ادا نہیں ہوا تو وہ یقینی طور پر اس کی موت کے بعد کا معاملہ ہوگا, حمیرا یتیم بچوں کی فلاح کے لیے کام کرتی تھیں اور کبھی بھی خاندانی جائیداد میں حصہ مانگنے جیسی چھوٹی بات نہیں کی۔


حمیرااصغر کی والدہ نے بتایا کہ اگست 2024 کے آخر میں بیٹی سے آخری بار بات ہوئی تھی، اس نے کہا کہ اس کی موبائل سمز بلاک ہو رہی ہیں اور کوئی اسے ہراساں کر رہا ہے، لیکن اس نے تفصیل نہیں بتائی،اس کے بعد فون بند ہو گیا، میں کوشش کرتی رہی مگر کراچی میں کوئی نہیں تھا جس سے مدد لیتی، ابتدا میں انہیں لگا کہ شاید بیٹی ترکی چلی گئی ہو، مگر دل میں بےچینی محسوس ہوتی رہی، پھر اچانک ٹی وی پر خبر دیکھی، جو ان کے لیے ایک بڑا صدمہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:صنم سعید کی سالوں بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی، جس ڈرامے میں جلوہ گرہوں گی؟
حمیرااصغر کے والد کامزید کہنا تھا کہ اس کی دلچسپی شروع سے فنون لطیفہ میں تھی،این سی اے میں تعلیم حاصل کی، پھر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گئی، میں نے اس کی حوصلہ افزائی کی,انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو بھی مسترد کیا کہ ان کے بیٹی سے تعلقات خراب تھے، انہوں نے کہا کہ وہ ہر 2-3 ماہ بعد گھر آتی تھی، اور ہمارے ساتھ رابطے میں رہتی تھی۔