صنم سعید کی ٹی وی سکرین پرواپسی،کس ڈرامے میں جلوہ گرہوں گی؟

Jul 17, 2025 | 10:31:AM
صنم سعید کی ٹی وی سکرین پرواپسی،کس ڈرامے میں جلوہ گرہوں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ورسٹائل اداکارہ صنم سعید نےکئی سال کے بعد ٹی وی پر واپسی کا اعلان کر دیا۔
 وہ جلد نئے ٹی وی ڈرامہ’ ’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی،  صنم سعید نےیہ اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ماضی کے ڈراموں کی جھلک پیش کرتے ہوئے کیا، آخری مرتبہ صنم 2019 میں اپنے مشہور ڈرامے ’’دیدن‘‘ میں دکھائی دی تھیں جس کے بعد وہ ٹی وی سکرین سے چند برسوں کیلئے دور ہوگئیں ،تاہم اب مداحوں کو ان کی شاندارواپسی کی امیدہے۔


 اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماضی کے یادگار کرداروں کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ ایک نئے اور منفرد کردار میں طویل وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی سکرین پردوبارہ آنے والی ہیں،انہوں نے’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بھی بتایااور لکھا کہ وہ جلد ہی ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں ’’مس ماریہ‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گی اور انہیں اُمید ہے کہ مداحوں کو ان کا کردار بےحد پسند آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایما واٹسن پر 6 ماہ تک ڈرائیونگ کرنے پر پابندی
یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ صنم سعید اورمحب مرزا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے،اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل ہی ساتھی اداکار محب مرزا سے شادی کا انکشاف کیا تھا۔