جنید صفدر اور شانزے رشتہِ اذدواج میں منسلک ہوگئے

Jan 17, 2026 | 19:09:PM
 جنید صفدر اور شانزے رشتہِ اذدواج میں منسلک ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے، وزیراعلیٰ  مریم نواز  اور کیپٹن صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر  اور شانزے علی روحیل رشتہِ اذدواج میں منسلک ہوگئے۔

جاتی امرہ سے جنید صفدر کی بارات لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پہنچی۔ بارات میں سابق وزیراعظم نواز شریف،  وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی اور  صوبائی وزرا ملکی اور  غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے۔

جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور ان کا نکاح جید عالمِ دین،  اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا۔

جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ، لاہور کی ممتاز شخصیت سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا میں ہو گی۔ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: ’شہزادی‘ مریم نواز کو ’خوبصورت وزیراعلیٰ‘ اور سپر سی ایم قرار دے دیا گیا