شاہ رخ خان نے میڈیا کے سامنے منہ چھپا لیا، ویڈیو وائرل

Jan 17, 2024 | 23:23:PM
شاہ رخ خان نے میڈیا کے سامنے منہ چھپا لیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: شاہ رخ خان نے میڈیا کے سامنے منہ چھپا لیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  فوٹوگرافرز کے ارمانوں پر پانی پھیر گیا، شاہ رخ خان نے میڈیا کے سامنے منہ چھپا لیا، اس عجیب واقع کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی میڈیا کے سامنے تصویر نہ کھینچوانے کےلئے ہوڈی میں اپنا منہ چھپا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، 16 جنوری کو ممبئی میں شاہ رخ خان کو اپنی مینیجر پوجا کے ہمراہ ایک مقام سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا، روڈ پر میڈیا کے فوٹوگرافرز موجود تھے جو کنگ سٹار کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا انتظار کررہے تھے لیکن شاہ رخ خان نے تمام فوٹوگرافرز کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 50 سال کی عمر میں شوہر اکشے کمارکو خوشخبری سنا دی

شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا کے ہمراہ جیسے ہی باہر آئے تو اداکار کی ٹیم نے چھتری سے ان کا منہ چھپا لیا جبکہ کنگ خان نے خود بھی ہوڈی سے اپنا منہ چھپایا تاکہ کوئی ان کی تصویر نہ لے سکے۔

شاہ رخ خان میڈیا سے بات کیے بغیر جلدی سے گاڑی میں جا بیٹھے لیکن اداکار کی ہوڈی میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہاکہ شاہ رخ خان نے میک اپ نہیں کیا ہوا تھا، اسی لیے اپنا منہ چھپایا۔