اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 50 سال کی عمر میں ماسٹرز کی تعلیم مکمل کر لی

Jan 17, 2024 | 23:15:PM
اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 50 سال کی عمر میں ماسٹرز کی تعلیم مکمل کر لی
کیپشن: اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 50 سال کی عمر میں ماسٹرز کی تعلیم مکمل کر لی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی مصنفہ، کالم نگار، انٹیریئر ڈیزائنر، فلم پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 50 سال کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سابقہ ادکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 50سال کی عمر میں یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اس موقع پر ان کے شوہر اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر گریجویشن تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی بھی ہونیوالے شریک حیات بارے بول پڑیں

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب آپ نے 2 سال پہلے مجھے بتایا تھاکہ آپ دوبارہ سے پڑھائی کرنا چاہتی ہیں تو مجھے حیرانی ہوئی تھی لیکن میں نے جب آپ کو گھریلو زندگی میں توازن برقرار رکھتے ہوئے بطور طالبعلم محنت کرتے ہوئے دیکھا تو میں جان گیا کہ میں نے سوپر ویمن سے شادی کی تھی۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کےلئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش میں بھی تھوڑا زیادہ پڑھ لیتا اور کچھ مزید الفاظ سیکھ لیتا تاکہ آپ کو بتا سکتا کہ مجھے آپ پر کتنا فخر ہے۔