اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی ہونیوالے شریک حیات بارے بول پڑیں

Jan 17, 2024 | 22:17:PM
اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی ہونیوالے شریک حیات بارے بول پڑیں
کیپشن: یمنیٰ زیدی بھی ہونیوالے شریک حیات بارے بول پڑیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ہونے والے شریک حیات کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں خوبصورت شوہر ملے لیکن وہ ان سے زیادہ پیارا نہ ہو۔

معروف لالی ووڈ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی وائرل ہونے ایک ویڈیو میں انہیں ہونے والے شریک حیات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے، ایک نجی ٹی وی شو میں  ہونے والے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں اچھے دل کا ذہین شخص ملے، جن کے ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں اور وہ ان سے محبت کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیون نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا

ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کے خدو خال والے مرد سے شادی کرنا چاہیں گی؟ ماڈل و اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر خوبصورت ہو، اگرچہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن ساتھ ہی ان کی خواہش ہے کہ وہ ان سے زیادہ پیارا اور معصوم نہ ہو۔