اڈیالہ جیل، شیخ رشید کی عمران خان کے قریبی سیل میں جگہ کی درخواست

Jan 17, 2024 | 19:20:PM
اڈیالہ جیل، شیخ رشید کی عمران خان کے قریبی سیل میں جگہ کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

فاضل عدالت کے حکم کے بعد شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو انہوں نے عمران خان کے قریبی سیل میں جگہ کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے درخواست کی کہ مجھے خان صاحب کے ساتھ جگہ دی جائے۔

جس کے جواب میں سپریٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں اس لیے ان کے اور آپ کیلئے جیل کے قوانین مختلف ہیں۔