شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

Jan 17, 2024 | 15:49:PM
شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،وکیلِ صفائی نے کہا کہ پولیس نے شیخ رشید کے مختلف جلسوں کے بیانات چلائے، پولیس کی طرف سے چلائے گئے بیانات دھرنے اور گوجرانوالہ جلسے کے تھے، پولیس کی طرف سے چلایا گیا شیخ رشید کا کوئی بیان 9 مئی کا نہیں،عدالتی فیصلے کے بعد بستر، سگار، لباس و دیگر سامان شیخ رشید کے حوالے کر دیا گیا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،روپیہ تگڑا ہو گیا