روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی

Jan 17, 2024 | 11:05:AM
روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالرمزید سستا ہونے کے بعد روپیہ تگڑا ہو گیا  جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا، گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں منفی اختتام ہوا،100 انڈیکس 170 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا،100 انڈیکس 63 ہزار 567 کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ 18 ارب 57 کروڑ مالیت کے 42 کروڑ 12 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رہا تھا، پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہو کر 63 ہزار 737 پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 میں کرنٹ اکاونٹ 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ۔

 یہ بھی پڑھیں:  فضائی حدود کی خلاف ورزی، میزائل پاکستان پر آ گرے،کتنے افراد جاں بحق؟ کتنے زخمی؟ افسوسناک خبر آ گئی