دلہن کی دھماکے دار انٹر ی، دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو وائرل

Jan 17, 2024 | 12:08:PM
دلہن کی دھماکے دار انٹر ی، دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی بیاہ کی تقریبات میں دلچسپ اور منفرد انٹری کا رجحان بڑھتا جا رہاہے ایسی ہی ایک دلہن کی دھماکے دار  انٹری نے د یکھنے والوں کو حیران کردیا ۔

شادی کے دن کو یادگار بنانے کی دلہا اور دلہن کی خواہش ہوتی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی کو رشتے داروں کی جانب سے مدتوں یاد رکھا جائے، جس کے باعث کئی شادیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں،مغربی طرز کی شادیوں میں دلہا اور دلہن آمد کا منفرد انداز اپناتے ہیں۔

 ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سفید لباس میں ملبوس دلہن کو پہلے فلور سے رسی پکڑ کر نیچے آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بلا کسی خوف و خطر کے رسی پکڑ کر نیچے اترتی ہے جبکہ باراتی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:کینیڈا: شدید سردی سے فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا

مذکورہ ویڈیو کس ملک کی ہے اس سے متعلق نہیں بتایا گیا تاہم اسے ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ دلہن 9 سے 5 سرکس میں نوکری کرتی ہے، دوسرے صارف نے اپنی دوست کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔