کینیڈا: شدید سردی سے فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا

Jan 17, 2024 | 10:44:AM
کینیڈا کے صوبے البرٹا میں شدید سردی کے بائث فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا کے صوبے البرٹا میں شدید سردی کے بائث فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا۔

خون جما دینے والی سردی کے باعث کھولتا پانی بھی ہوا میں جاتے ہی برف بن گیا جبکہ نوڈلز بھی جم گئے۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے صوبے البرٹا میں شدید سرد موسم میں پارہ منفی 43 ڈگری تک گر گیا۔ سخت ترین موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے سیکٹروں فلائٹس متاثر ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مصنوعی بارش برسانے پر دنیا بھر میں سراہا گیا،ٹیم تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، محسن نقوی

محکمہ موسمیات کینیڈا نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی ہیں اور خبردار کیا ہے کہ صرف چند منٹوں میں انسانی جلد متاثر ہو سکتی ہے۔