کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Jan 17, 2023 | 11:31:AM
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ سلیم) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن صافی چوک میں پولیس پارٹی اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صافی چوک میں موجود پولیس پارٹی کی جانب سے ملزمان کو روکا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، اس پر پولیس پارٹی کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: حافظ آباد، چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد، ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت جلال الدین اور علی رض کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس ذارئع کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، 12 ہزار روپے نقدی، 4 موبائل فونز، پرس اور 1 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔