حافظ آباد: چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد، ملزمان گرفتار

Jan 17, 2023 | 11:14:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر) پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ڈیوٹی کرتے ٹریفک وارڈن کو چالان کرنے کی پاداش میں چند نوجوانوں کی جانب سے زدوکوب کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کت مطابق حافظ آباد کی مصروف شاہراہ پر ٹریفک وارڈن کی جانب سے کچھ نوجوانوں کا چالان کیا گیا جس پر نوجوان تعیش میں آگئے اور وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کو دھر لیا اور ضروری کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اے این ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام
اس دوران پولیس کی حراست میں ملزمان معافیاں مانگتے رہے، ڈی پی او کی ہدایات پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے افراد سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔