اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اے این ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام

Jan 16, 2023 | 11:33:AM
اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اے این ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 47 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد  کرلیے گئے۔

ترجمان انٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ملزم چارسدہ کا رہائشی ہے۔ علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد ائرپورٹ ہی پر مشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر KA 4506 سے بشکیک جانے والے مسافر سے 62 گرام چرس برآمد ہوئی، جو سوہن حلوے کے ڈبے میں چھپائی گئی تھی۔ ملزم ہری پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق سی ایم ایچ چوک اٹک کے قریب ایک اور کارروائی کرتے ہوئے کار سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد  کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب پشاور سے ٹیکسلا منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر وے پارک کے قریب کارروائی میں 6 کلو چرس برآمد  کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، بچوں کے سامنے وکیل کا بہیمانہ قتل

علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی  میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 23 کلو 5 سو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

اُدھر لاہور گلبرگ 3 میں واقع نجی کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 295 گرام ہیروئین برآمد  کرلی گئی جو کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔

انٹی نارکوٹکس فورس نے تمام تمام کارروائیوں میں منشیات برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔