نوجوان نے خاتون کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا،پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

Jan 17, 2022 | 20:12:PM
ایک شخص، خاتون، ٹرین کے آگے، دھکا
کیپشن: ٹرین کے انتظار، کھڑی خاتون کو دھکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برسلز میں ایک شخص نے خاتون کو ٹرین کے آگے دھکا دیدیا، ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر خاتون کو بچا لیا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.
 بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک شخص نے لڑکی مسافر کو ٹرین کے پہنچتے ہی دھکا دے کر لائن پر پھینک دیا ، بڑی مشکل سے جان بچی۔ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق یلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں روگئی میٹرو سٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں کھڑی خاتون کو ایک شخص نے اس وقت دھکادیدیا جب ٹرین تیز رفتاری کیساتھ سٹیشن پر آرہی تھی تاہم ڈرائیور کی حاضر دماغی کام آئی اور اس نے فوری ایمرجنسی بریک لگا دی، جس سے خاتون بال بال بچ گئی۔ سارا واقعہ اس تیزی سے پیش آیا کہ سٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں کھڑے مسافر مدد کے لئے فوری ردعمل دینے سے قاصر رہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sputnik (@sputnik_news)

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم