کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم

Jan 16, 2022 | 21:04:PM
وفاقی دارالحکومت، 2 تعلیمی اداروں، کورونا ، کیس ، فوری بند ، ہدایت
کیپشن: تعلیمی ادارے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت کے 2 تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیس سامنے آنے پر محکمہ صحت نے متعلقہ کالجوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مثبت کیس سامنے آنے پر ڈی ایچ او نے انتظامیہ کو خط میں کہاہے کہ کورونا مثبت کیسز آنے والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کیا۔
ضلعی محکمہ صحت کے مطابق ماڈل گرلز کالج ایف 6 ٹومیں کورونا کے 3 کیس رپورٹ ہوئے اس کے علاوہ ماڈل کالج فارگرلز جی 6 ون میں بھی کورونا کے 3 کیس رپورٹ ہوئے ۔ضلعی محکمہ صحت نے کہاہے کہ متعلقہ کالجوں کو آئندہ احکامات تک فوری بند کیاجائے، کالج سٹاف اور رابطے میں رہنے والے طلبہ کے ٹیسٹ کروائے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ۔۔!!