عوام کی موجیں! ستمبر  میں  ایک ساتھ 3  چھٹیاں متوقع

Aug 17, 2025 | 09:32:AM
عوام کی موجیں! ستمبر  میں  ایک ساتھ 3  چھٹیاں متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوام کے لئے خوشخبری،آئندہ ماہ ستمبر کے آغاز میں ہی 3مسلسل تعطیلات متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات اور رویتِ ہلال کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔

اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو ملک بھر میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر جمعتہ المبارک کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر عام تعطیل بھی ہوگی ۔

اس کے فوراً بعد 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کی سرکاری تعطیل کا امکان ہے، جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرے گی۔

اتوار 8 ستمبر کو معمول کی  چھٹی  ہو گی ، یوں عوام کو مسلسل 3 دن کی چھٹیاں ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں:حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع 

ماہرینِ سماجیات کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تعطیلات شہریوں کو معاشرتی اور خاندانی سطح پر بہتر روابط قائم کرنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال عوام کو مختلف مواقع پر طویل تعطیلات کے مواقع ملے ہیں جنہیں شہریوں نے بھرپور انداز میں منایا ہے۔