حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ 12روز میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سرکاری حج سکیم میں 7 ہزار نشستیں باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن کی توسیع ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہے، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔