معروف بھارتی اداکارہ زرین خان ڈینگی کا شکار

Aug 17, 2023 | 23:34:PM
معروف بھارتی اداکارہ زرین خان ڈینگی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ زرین خان ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطا بق اداکارہ زرین خان نے ہسپتال سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری پر انہوں نے جوس سے بھرے گلاس کی ایک تصویر شیئر کی، اسکے ساتھ عنوان میں انہوں نے تحریر کیا "ریکوری موڈ"۔

 جس کے بعد انہوں  اپنی ریکوری کی ویڈیو بھی مداحوں کےساتھ شیئر کی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا علاج چل رہا ہے کافی کمزوری ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آمنہ الیاس کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

انہوں نے اپنی مرض کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  انہیں  بخار اور ہڈیوں میں بہت درد ہو رہی ہے حلانکہ وہ اب پہلے سے ریکور ہو رہی ہیں جبکہ شروع کے دنوں میں تو کچھ بھی کھایا پیا نہیں جاتا تھا۔

اداکارہ نے  تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکو بہت شکریہ کہ اپنے میرے لئے اتنی دعائیں کی ۔