آمنہ الیاس کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Aug 17, 2023 | 18:26:PM
آمنہ الیاس کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشامقصود)پاکستانی خوبرو اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس ایک بار پھر اپنے دلکش  اور خوبصورت انداز سے سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سترہ سال کی عمر میں بطورِ ماڈلنگ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نےحال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہیں خوبصورت اور دلکش انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مختلف تصاویر پر مبنی اس ویڈیو کلپ میں اداکارہ  سیاہ باڈی گاؤن کے ساتھ زیدہ زیب میک اپ کئے خوبصورت انداز میں کیمرے کے ساتھ پوز بناتی نظر آرہی ہیں۔جس کے کیپشن میں  اداکارہ نے لکھا کہ" ایک چھوٹا سا سیاہ لباس کے ساتھ کبھی زیادہ یا انڈر ڈریس نہیں ہوتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:سجل علی کے دل میں کون ؟ تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ کی سیاہ باڈی گاؤن نے ناصرف اس فیشن کے انتخاب کو اجاگر کیا بلکہ خود اعتمادی کو بھی منوایا.ویڈیو کے سامنے آتے ہی  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی خوبصورتی اور انداز کو بے حد پسند کیا گیا وہیں انکا منفرد کیپشن بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

یاد رہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس معتدد ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔

 اس سے قبل اداکارہ کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،ویڈیو میں ادکارہ کو بالی ووڈ فلم “راکی اور رانی” کے مقبول گانے “واٹ جھمکا” پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس کے ہمراہ میوزیکل ڈائریکٹر اور اداکار حسن رضوی کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ آمنہ الیاس انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔