کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی

Aug 17, 2023 | 09:08:AM
 کراچی  کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے سچل تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کردیا جس کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کراچی  کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے سچل تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کردیا جس کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شدید   زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حملہ بلاول شاہ جوکھیو گوٹھ میں ہوا جب سچل تھانے کی پولیس معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہی تھی۔  نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا۔

حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا: نئی کابینہ کے لیے 10 نام فائنل

حملے میں تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خمیسو سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جس میں  پولیس کانسٹیبل صمد اور غنی شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب رینجرز اور باقی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔