غیر ملکی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے 4 افراد گرفتار

Aug 17, 2022 | 10:29:AM
اسلام آباد,شکرپڑیاں, سوشل میڈیا ,ویڈیووائرل,24نیوز
کیپشن: اسلام آبادپولیس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں میں آئی دوغیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

پولیس حکام کے مطابق ملک کی  بدنامی کا باعث بننے والے چاروں اوباش لڑکوں کوجائے وقوعہ کی ویڈیوز کے ذریعے ٹریس کیا گیا، نادرا کی بھی خصوصی طور پر خدمات حاصل کرکے مقدمہ اندراج کے چوبیس گھنٹوں کے اندر مرکزی چاروں اوباش نوجوانوں کو پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مار کر  گرفتار کیا گیا۔

ضرور پڑھیں : اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ ،پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے

پولیس ذرائع نے مذید بتایاکہ سوشل میڈیا پر جواں سال دو خواتین کو چھیڑنے، ان سے نازیبا حرکات کرکے دنیا بھر میں پاکستان کاامیج خراب کرنے کی کوشش کرنے پر مبنی ویڈیووائرل ہوئی جس کاآئی جی اسلام آبادنے فوری نوٹس لیکر ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور انہیں گرفتارکرنے کے احکامات جاری کئے تھے اور  ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کوتحقیقات کے خود نگرانی کرکے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

  یاد رہے اسلام آباد میں جشن آزادی کے موقع پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کیا گیا ،جس کا  آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سختی سے نوٹس  لیا۔