انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر مزید سستا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 278.95 روپے سے کم ہوکر 278.92 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت اختتام ہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں 4027پوائنٹس کااضافہ ہوا،ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 73ہزار 939کی سطح پربندہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 67ارب روپے سے زائد مالیت کے 1ارب کے شیئرزکے سودے ہوئے،سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 565کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں 354کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی اور 101کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی رہی۔
یاد رہے کہ علاقائی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہو کر 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں کیوں ڈالا گیا؟ این سی سی آئی اے نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا