رجب بٹ کی درخواست پر این سی سی آئی اے نے جواب جمع کروا دیا

Apr 17, 2026 | 18:01:PM
رجب بٹ کی درخواست پر این سی سی آئی اے نے جواب جمع کروا دیا
کیپشن: رجب بٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس   میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جواب جمع کروا دیا۔

این سی سی آئی اے کا تحریری جواب  میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون نے ڈائریکٹر آپریشنز کو نام پی سی ایل سے نکالنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا، رجب علی انکوائری میں شامل ہو چکے ہیں، رجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ رجب علی کا نام شامل تفتیش نہ ہونے پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ، ملزم کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کی انکوائری زیرِالتوا ہے، رجب علی کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعہ 11 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 298-A کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، جسٹس اعظم خان رجب بٹ کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز اور نواز شریف مری پہنچ گئے کیا ہونے جا رہا ہے؟ابتک کی اہم خبر آ گئی