وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف مری پہنچ گئے

Apr 17, 2026 | 16:44:PM
 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف مری پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف مری پہنچ گئے۔
 مریم نواز اور نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے،وہ  کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی نجی رہائشگاہ پر قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق  گورنمنٹ ہاؤس مری میں مری ڈیویلپمنٹ پلان پر کل اہم اجلاس بھی متوقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم،اویس لغاری کاخیرمقدم
دوسری طرف مری میں بارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، دھند اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔