مہنگائی کی شرح میں مسلسل 5 ہفتے اضافے کے بعد کمی

 سالانہ بنیادوں پر مہنگائی اب بھی بلند سطح پر برقرار , 17 اشیائے ضروریہ سستی 17 مہنگی ہوئیں

Apr 17, 2026 | 15:40:PM
 مہنگائی کی شرح میں مسلسل 5 ہفتے اضافے کے بعد کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پانچ ہفتوں تک مسلسل اضافے کے بعد ہفتہ وار مہنگائی میں کمی ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.7  فیصد کمی آئی، ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو 5 روپے تک اضافہ ہوا، فی درجن انڈے 5 روپے 15 پیسے اور تازہ دودھ اڑھائی روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ۔
 مٹن کی قیمت 5 روپے فی کلو اور ڈبل روٹی کی قیمت 4 روپے تک بڑھی، گزشتہ ہفتے کے دوران دہی،دال مونگ، گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواجبکہ کپڑے اور صابن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں ۔
 ایک ہفتے کے دوران ڈیزل 134 روپے 58 پیسے اور پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 230 روپے 52 پیسے کم ہوگئی ، چکن فی کلو 45 روپے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 72 روپے تک سستا ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورسے عازمین حج کی پہلی پرواز کل روانہ ہوگی
 دال ماش،جلانے کی لکڑی ، گڑ ، چینی ، لہسن ، پیاز اور کیلے بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل  جبکہ چاول سمیت 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم  رہیں ۔
 سالانہ بنیادوں پر مہنگائی اب بھی بلند سطح پر برقرار ہے، گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ سستی جبکہ 17 اشیا مہنگی ہوئیں۔