لاہورسے عازمین حج کی پہلی پرواز کل روانہ ہوگی
روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن اور حج حکام لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد )روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی عرب کے امیگریشن اور حج کے حکام لاہور پہنچ گئے۔
(سعید احمد )روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی عرب کے امیگریشن اور حج کے حکام لاہور پہنچ گئے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وفد نے حج انتظامات کا جائزہ لیا ،کراچی اوراسلام آباد کے بعد اب حجاج کی امیگریشن لاہور ائیرپورٹ سے بھی ہوگی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق حجاج کرام سعودی عرب پہنچنے کے بعد ڈائریکٹ ٹرمینل سے باہر نکل جائیں گے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجاج کرام کے لیے الگ سے ہال بنا دیا گیاہے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی سعودی عرب کی امیگریشن ٹیموں نے کام شروع کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں میں طلباو اساتذہ کی حاضری کا آن لائن اندراج لازمی
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عازمین حج کی پہلی پرواز کل صبح ساڑے دس بجے روانہ ہوگی۔