سرکاری سکولوں میں طلباو اساتذہ کی حاضری کا آن لائن اندراج لازمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریا ض)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباو اساتذہ کی حاضری کا آن لائن اندراج لازمی قراردے دیاگیا۔
آن لائن حاضری نہ لگانے والے طلباواساتذہ کو غیر حاضر تصور کیا جائے گااورسکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپڈیٹ نہ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سی ای اوز کو سو فیصد ڈیٹا اپڈیٹ یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے طلباءکے داخلوں اور حاضری کا ریکارڈ بروقت اپلوڈ نہ ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے طلباو اساتذہ کی حاضری کا مکمل ریکارڈ سیس پر اپلوڈ کرنا لازمی قراردےدیااور
20 اپریل تک سیس پر مکمل ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں:اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی ، مریم نواز کا8 گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری کا حکم
غلط یا نامکمل ڈیٹا فراہم کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اورمانیٹرنگ ٹیموں کے دوروں میں غلطی پکڑی گئی تو ہیڈ ٹیچرز بھی ذمہ دار ہوں گے۔